مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام پر قبضے کے بعد تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شامی شہریوں پر حملوں اور تشدد کی شرح میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے۔ جانبدار میڈیا میں ان مظالم کو منتشر نہ کرنے کی وجہ سے منظر عام پر نہیں آرہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ساحلی علاقوں میں نہتے شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی کاروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ ہر 10 منٹ میں اغوا، قتل یا لوٹ مار کی ایک واردات ہوتی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق ان میں سے کئی حملے الجولانی کے عناصر کی جانب سے انتقام کے مقصد سے قرداحہ، طرطوس، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں کیے جا رہے ہیں۔
اب تک دو دنوں میں چھ احتجاجی مظاہرے ہوچکے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ الجولانی کے عناصر کی زیادتیوں کے خلاف آئندہ دنوں میں عوامی غصہ مزید شدت اختیار کرے گا۔
آپ کا تبصرہ